سُوْرَةُ الْحُجُرٰت حاشیہ نمبر :7

7۔ یعنی اب تک جو کچھ ہوا سو ہوا، آئندہ اس غلطی کا اعادہ نہ کیا جاۓ تو اللہ تعالیٰ پچھلی غلطیوں سے در گزر فرماۓ گا اور اپنے رحم و کرم کی بنا پر ان لوگوں سے کوئی مواخذہ نہ کرے گا جو اس کے رسول کو اس طرح اذیت دیتے رہے ہیں۔