سُوْرَةُ النَّبَا حاشیہ نمبر :18

18۔ یعنی ان کے ا قوال و افعال ، ان ک یحرکات و سکنات، حتی کہ ان کی نیتوں اور خیالات او ر مقاصد تک کا مکمل ریکارڈ ہم تیار کرتے جا رہے تھے جس سے کوئی چیز چھوٹی ہوئی نہ تھی، اور وہ بے وقوف اس سے بے خبر اپنی جگہ یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ وہ کسی اندھیر نگر میں جی رہے ہیں جہاں وہ اپنی مرضی اور خواہش سے جو کچھ چاہیں کرتے رہیں، اس کی باز پرس کرنے والا کوئی ہے۔