سُوْرَةُ النَّبَا حاشیہ نمبر :7

7۔ انسان کو دنیا میں کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے اللہ تعالی نے جس حکمت کے ساتھ اس کی فطرت میں نیند کا ایک ایسا د اعیہ رکھ دیا ہے جو ہر چند گھنٹوں کی محنت کے بعد اسے چند گھنٹے سونے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اس کی تشریح ہم تفہیم القرآن ، جلد سوم۔ الروم، حاشیہ 33 میں کر چکے ہیں۔