سُوْرَةُ النَّبَا حاشیہ نمبر :9

9۔ مض بوط کا لفظ اس معنی میں استعمال کیا گیا ہے کہ ان کی سرحدیں اتنی مستحکم ہیں کہ ان میں ذرہ برابر تغیر و تبدل نہیں ہونے پاتا اور ان سرحدوں کو پار کر کے عالم بالا کے بے شمار ستاروں اور سیاروں میں سے کوئی نہ ایک دوسرے سے ٹکراتا ہے نہ تمہاری زمین پر آ گرتا ہے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، البقرہ، حاشیہ 34۔ جلد دوم، الرعد، حاشیہ 2۔ الحجر، حواشی 8، 12۔ جلد سوم، المؤمنون، حاشیہ 15۔ جلد چہارم، لقمان، حاشیہ 13۔ یٰسین، حاشیہ 37۔ الصافات، حواشی 5۔6۔ المومن، حاشیہ 90۔ جلد پنجم، ق حواشی 7۔8)۔