سُوْرَةُ عَبَس حاشیہ نمبر :10

10۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ’’کس چیز نے اسے کفر پر آمادہ کیا؟‘‘ یعنی بالفاظ دیگر کس بل بوتے پر یہ کفر کرتا ہے؟ کفر سے مراد اس جگہ حق کا انکار بھی ہے، اپنے محسن کے احسانات کی ناشکری بھی، اور اپنے خالق و رازق اور مالک کے مقابلہ میں باغیانہ روش بھی۔