سُوْرَةُ عَبَس حاشیہ نمبر :17

17۔ یعنی جس خوراک کو وہ ایک معمولی چیز سمجھتا ہے، اس پر ذرا غور کرے کہ یہ آخر پیدا کیسے ہوتی ہے۔ اگر خدا نے اس کے ا سباب فراہم نہ کیے ہوتے تو کیا انسان کے بس میں یہ تھا کہ زمین پر یہ غذا وہ خود پیدا کر لیتا؟