سُوْرَةُ عَبَس حاشیہ نمبر :23

23۔ احادیث میں مختلف طریقوں اور سندوں سے یہ روایت آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ’’قیامت کے روز سب لوگ ننگے بچے اٹھیں گے‘‘۔ آپ کی ازواج مطہرات میں سے کس ینے (بروایت بعض حضرت عائشہؓ نے، اور برویتِ بعض حضرت سودہؓ نے اور بروایتِ بعض ایک خاتون نے ) گھبرا کر پوچھا ، یا رسول اللہ ﷺ کیا ہمارے ستر اس ر وز سب کے سامنے کھلے ہوں گے؟ حضورؐ نے یہی آیت تلاوت فرما کر بتایا کہ اس روز کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کا ہوش نہ ہو گا (نسائی، ترمذی، ابن ابی حاتم، ابن جریر، طبرانی ، ابن مردویہ، بہیقی، حاکم)۔