سُوْرَةُ عَبَس حاشیہ نمبر :5

5۔ یعنی ہر قسم کی آمیزشوں سے پاک ہیں۔ ان میں خالص حق کی تعلیم پیش کی گئی ہے۔ کسی نوعیت کے باطل اور فاسد افکار و نظریات ان میں راہ نہیں پا سکے ہیں۔ جن گندگیوں سے دنیا کی دوسری مذہبی کتابیں آلودہ کر دی گئی ہیں ان کا کوئی ادنی سا شائبہ بھی ان کے اندر داخل نہیں ہو سکا ہے۔ انسانی تخیلات ہوں، یا شیطانی وساوس، ان سب سے یہ پاک ر کھے گئے ہیں۔