سُوْرَةُ عَبَس حاشیہ نمبر :6

6۔ ان سے مراد وہ فرشتے ہیں جو قرآن کے ان صحیفوں کو اللہ تعالی کی براہ راست ہدایت کے مطابق لکھ رہےہیں، ان کی حفاظت کر رہے تھے، اور رسو ل اللہ ﷺ تک انہیں جوں کا توں پہنچا رہے تھے۔ ان کی تعریف میں میں دو لفظ استعمال کیے گئے ہیں۔ ایک کرام، یعنی معزز۔ دوسرے بار، یعنی نیک۔ پہلے لفظ سے یہ بتانا مقصود ہے کہ وہ اتنے ذی عزت ہیں کہ جو امانت ان کے سپرد کی گئی ہے اس میں ذرہ برابر خیانت کا صدور بھی ان جیسی بلند پایہ ہستیوں سے ہونا ممکن نہیں ہے۔ اور دوسرا لفظ یہ بتانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے کہ ان صحیفوں کو لکھنے، ان کی حفاظت کرنے اور رسول تک ان کو پہنچانے کی جو ذمہ داری ان کے سپرد کی گئی ہے اس کا حق وہ پوری دیانت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔