سُوْرَةُ الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :13

13۔ پاکیزگی سے مراد ہے کفروشرک چھوڑ کر ایمان لانا، برے اخلاق چھوڑ کر اچھے اخلاق اختیار کرنا، اور برے اعمال چھوڑ کر نیک اعمال کرنا، فلاح سے مراد دنیوی خوشخالی نہیں ہے بلکہ حقیقی کامیابی ہے ، خواہ دنیا کی خوشحالی اس کے ساتھ میسر ہو یا نہ ہو (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم ا لقرآن ، جلد دوم، یونس، حاشیہ 32۔ جلد سوم، المومنون ، حواشی1۔11۔50۔ جلد چہارم، لقمان، حاشیہ4)۔