سُوْرَةُ الْفَجْر حاشیہ نمبر :19

19۔ یہ بات اس سے موت کے وقت بھی کہی جائے گی، قیامت کے روز جب وہ دوباوہ اٹھ کر میدان حشر کی طرف چلے گا اس وقت بھی کہی جائے گی، اور جب اللہ کی عدالت میں پیش کا موقع آئے گا اس وقت بھی کہی جائے گی ہر مرحلے پر اسے اطمینان دلایا جائے گا کہ وہ اللہ کی رحمت کی طرف جا رہا ہے۔