سُوْرَةُ الْفَجْر حاشیہ نمبر :5

5۔ وادی سے مراد وادی القریٰ ہے جہاں اس قوم نے پہاڑوں کو تراش تراش کر ان کے اندر عمارتیں بنائی تھیں غالباً تاریخ میں وہ پہلی قوم ہے جس نے چٹانوں کے اندر اس کی عمارتیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم، الاعراف، حواشی 57۔59۔ الحجر، حاشیہ 45۔ جلد سوم، الشعراء حواشی 95۔99مع تصاویر)۔